15 نومبر 2013 - 20:30
بحرین میں عزاداروں پر تشدد کی مذمت

بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ بحرین کے علاوہ پوری دنیا میں کہیں بھی امام حسین ع کے عزادروں پر تشدد نہیں کیا جاتا ہے۔

ابنا: بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ بحرین کے علاوہ پوری دنیا میں کہیں بھی امام حسین ع کے عزادروں پر تشدد نہیں کیا جاتا ہے۔ لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے کل آل خلیفہ کے کارندوں کی جانب سے سید الشہداء حضرت امام حسین ع کے عزاداروں پر کۓ جانے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دسیوں ممالک میں عاشور کے جلوس نکالے جاتے ہیں اور پولیس ان جلوسوں میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ڈالتی ہیں ۔ صرف بحرین کی پولیس ہی سید الشہداء ع کے عزاداروں کو اپنے حملے اور تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔ شیخ علی سلمان نے الجفیر کے علاقے میں آل خلیفہ کے کارندوں کی جانب سے "کشتی نجات حسین" منہدم کۓ جانے کو حضرت امام حسین ع کے خلاف جنگ سے تعبیر کیا اور کہا کہ مذہبی عقائد کی توہین برداشت نہیں کی جائے گي۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲